پاکستان
13 اگست ، 2012

ڈیلس :تنظیم اپنا کی جانب سے مستحقین میں عید تحائف کی تقسیم

ڈیلس :تنظیم اپنا کی جانب سے مستحقین میں عید تحائف کی تقسیم

ڈیلس،ٹیکساس…راجہ زاہد اختر خان زادہ…امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی بڑی نمائندی تنظیم ایسو سی ایشن آف پاکستان فزیشن آف نارتھ امریکا(اپنا)کی جانب سے ان نارتھ ٹیکساس کی جانب سے ڈیلس کے قریب اسلامک سینٹر آف کالن کاؤنٹی کے تعاون سے غریب اور نادار افراد اور ان کے بچوں کے لئے ایک امدادی کیمپ لگایا گیا ۔اپنا کے مقامی راہنما ڈاکٹر داؤد نثار اور دیگر نے اس موقع پر مستحقین میں عید سے قبل تحائف تقسیم کیئے، تاکہ امریکا میں بسنے والے مسلمانوں کی عید کی خوشیوں کودوبالہ کیا جا سکے۔ اپنا کے راہنما ڈاکٹر داؤد نثار کا کہنا ہے کہ اپنا کی جانب سے نہ صرف بیرون ملک بلکہ اندرون ملک بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاجا رہا ہے اور اس ضمن میں اپنا کی پوری ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں جن کی مسلسل محنت اور کاوشوں سے اس طرح کے امدادی کیمپوں کا انعقاد ممکن ہو تا ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں لگائے گئے اس امدادی کیمپ میں تمام عمر کے افراد نے بھر پو ر حصہ لیا، اس موقع پر امدادی کیمپ سے تحائف حاصل کرنے والے افراد نے اپنا کی جانب سے امدادی کیمپ کے انعقادپر تنظیم اپنا کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید خبریں :