13 اگست ، 2012
جدہ … سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔ اسلامی ممالک کے اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی، سعودی نائب وزیر خارجہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے علاوہ ترکی اور دیگر ملکوں کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ اجلاس میں شام کو مدعو نہیں کیا گیا، کیونکہ عرب لیگ نے شام کی رکنیت گزشتہ نومبر سے معطل کر رکھی ہے۔ اوآئی سی رکن ممالک شام کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اوآئی سی سے رکنیت معطل کرنے پربھی بات کی جارہی ہے۔