دنیا
Time 09 ستمبر ، 2019

بھارت میں کتے کے کاٹنے سے 31 افراد اسپتال پہنچ گئے

فوٹو: فائل

مغربی بھارت کے شہر کولہا پور میں کتے کے کاٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد اسپتال پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ کتے کے کاٹنے سے متاثرہ 21 مرد، 7 خواتین اور 3 بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

کولہاپور میونسپل کارپوریشن کے جانوروں سے متعلق ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم روزانہ 10 آوارہ کتوں کو پکڑتی ہے،  ہم کولہاپور میں کتوں کو جراثیم کش ادویات دیتے ہیں اور کتوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وٹرنری حکام کا کہنا ہے کہ جب ایک علاقے میں کتوں کی تعداد کم ہو جاتی ہے تو دوسرے علاقوں سے کتے وہاں آ جاتے ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق بھارت بھر میں 3 کروڑ 50 لاکھ آوارہ کتے گلی محلوں میں گھومتے پھرتے ہیں اور سالانہ 20 ہزار کے قریب افراد کتوں کے کاٹنے سے مر جاتے ہیں، یہ تعداد دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :