Time 20 ستمبر ، 2019
پاکستان

نیب نے جتنے پیسوں کا الزام لگایا، 15 فیصد مجھے دے اور باقی خود رکھ لے: خورشید شاہ

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خوشید شاہ کو پولی کلینک اسپتال میں ایک رات کیلئے داخل کیا گیا— فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو(نیب) کی زیرحراست پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جتنے پیسوں کا مجھ پر الزام لگایا، نیب 15 فیصد مجھے دے اور باقی خود رکھ لے۔

گزشتہ روز نیب کی حراست میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو سانس اور معدے کی تکلیف برقرار ہے جب کہ انہیں بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول کرنے میں بھی دشورای کا سامنا ہے۔

خوشید شاہ کو اسپتال میں ایک رات رکھنے کے بعد  انہیں اب ڈسچارج کیا گیا ہے۔

اس موقع پر پی پی رہنما کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیب نے جتنے پیسوں کا الزام لگایا، اتنا تو پاکستان کا بجٹ نہیں ہے، نیب صرف 15 فیصد مجھے دے اور باقی خود رکھ لے۔

انہوں نے کہا کہ ظاہر شدہ جائیداد سے ایک انچ بھی اضافی پراپرٹی ان کے پاس نہیں ہے، چیف جسٹس پاکستان سے نیب کی گرفتاریوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

بعد ازاں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم پی پی رہنما کو لے کر سکھر پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خورشید شاہ کو نیب نے بنی گالا سے گرفتار کیا تھا، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے خورشید شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر کے دو دن میں سکھر کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :