کاروبار
15 اگست ، 2012

یورو زون کی معیشت کے حجم میں مزید کمی

یورو زون کی معیشت کے حجم میں مزید کمی

برسلز…جرمن معیشت میں بہتری کے باوجود یوروزون کی مجموعی اقتصادی بحالی کی رفتار تیز نہ ہو سکی ۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق سال کی دوسری سہ ماہی میں یورو زون کی معیشت مزید سکڑتے ہوئے اس میں 0.2 فیصد کمی آئی ہے اس کے باوجود کہ جرمن معیشت نے اس سہ ماہی میں 0.3 ترقی کی جبکہ فرانس مسلسل تیسری سہ ماہی صفر فیصد ترقی ظاہر کررہا ہے۔ آسٹریا اور پولینڈ کی اپریل تا جون معاشی ترقی کی رفتار بھی 0.2 فیصد رہی اور ہالینڈ کی معیشت میں 0.3 فیصد کمی آئی۔ فن لینڈ جو جرمنی کا اتحادی ہے کی معیشت 0.7 فیصد تک سکڑ گئی ہے جبکہ اٹلی کی معیشت میں 0.7 فیصد اور سپین کی معیشت میں 0.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مزید خبریں :