کاروبار
15 اگست ، 2012

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار

سنگا پور… ایشیائی مارننگ ٹریڈ میں ورلڈ آئل پرائس میں کمی آنے کا رحجان برقرر ہے۔ سنگا پور کے نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ سویٹ خام تیل کی ستمبر کے لئے ڈیلیوری 35 سینٹ کی کمی کے ساتھ 93.08 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی خام تیل کی ستمبر کے لئے ڈیلیوری 34 سینٹ کی کمی کے ساتھ 113.70 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئیں ۔ نارتھ سی آئل تنصیبات آئندہ سے مرمت کے باعث پیداوار کے لئے بند کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے برنٹ نارتھ سی کی قیمتوں میں آنے والے دنوں میں اضافے اور سپلائی محدود ہونے کے امکانات ہیں ۔

مزید خبریں :