15 اگست ، 2012
اسلام آباد … پاکستان اور تاجکستان کے درمیان چینی کی تجارت کا معاہدہ طے پاگیا، پاکستان 30 ہزار ٹن چینی برآمد کرے گا۔ اسلام آباد میں وزیر تجارت مخدوم امین فہیم اور تاجکستان کی میٹریل ریزرو ایجنسی کے چیئرمین نور محمد احمدیو نے معاہدے پر دست خط کیے۔ معاہدے کے تحت تاجکستان کو چینی 10 ہزار ٹن کی 3 کھیپوں کے ذریعے عالمی نرخ سے 20 ڈالر فی ٹن سستی فراہم کی جائے گی۔ چینی کی بین الاقومی قیمت 548 ڈالر فی ٹن سے زیادہ ہے، حکومت پاکستان، تاجکستان میں چینی کی قلت کے پیش نظر سستی چینی فراہم کررہی ہے تاکہ تاجک عوام کو سہولت مل سکے۔