Time 29 ستمبر ، 2019
کھیل

ہم بڑی ٹیموں کو ہرانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں: سری لنکن کوچ


سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رمیش رتنائیکے  کا کہنا ہے کہ ہم بڑی ٹیموں کو ہرانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں ٹیم نیٹ پریکٹس کے بعد سری لنکن کوچ رمیش رتنائیکے کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دورے کی کامیابی سے نہ آنے والے پلیئرز کو مستقبل میں لانے میں مدد ملے گی اور یہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان آکر اچھا لگا، عمران خان ہمیشہ سری لنکا کے اچھے دوست رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ موسم چیلنج ہے، آج بھی کافی گرمی تھی اور ہماری تیاریاں بارش کی وجہ سے متاثر رہی ہیں۔

مہمان ٹیم کے کوچ کے مطابق پاکستان بڑی ٹیم ہے، ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے، ہم بڑی ٹیموں کو ہرانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں رمیش رتنائیکے کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں کراچی میں بہت زیادہ سیکیورٹی دی جارہی ہے، پاکستانی کھانے بھی بہت لذیذ ہیں، کراچی کی میزبانی بھی لاجواب ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ  پیر کو کھیلا جائے گا۔

 تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ  اتوار کو کھیلا جانا تھا تاہم موسم کی صورتحال کے پیش نظر میچ کا دن تبدیل کردیا گیا جو کہ پیر کو کھیلا جائے گا۔

یہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تاریخ کا پہلا ایک روزہ مقابلہ ہے جو بارش کے باعث منسوخ ہوا۔

مزید خبریں :