Time 02 اکتوبر ، 2019
کھیل

پی ایس ایل 5 میں اسکواڈ کا سائز کم کرنے کا اصولی فیصلہ

ٖفائل فوٹو—

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ پی ایس ایل ایڈیشن میں اسکواڈ کا سائز کم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 5 میں ٹیموں کا اسکواڈ 21 کی بجائے 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا اور اس حوالے سے پی ایس ایل فرنچائز میں اصولی طور پر اتفاق ہوچکا ہے، حتمی معاملات بھی جلد طے پائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا دو وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، پہلی وجہ تمام میچوں کا پاکستان میں ہونا ہے جس کے بعد فرنچائز کو اضافی کھلاڑی ساتھ رکھنا ضروری نہیں ہوگا جب کہ ٹیم کی تنخواہ کو گیارہ لاکھ ڈالرز کردیا گیا ہے اس لئے اسکواڈ کا سائز کم کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نومبر کے آخر میں ہونے والے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے ٹیمیں آٹھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی، مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کی تعداد کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھی جلد طے ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا اعلان کرچکا ہے، آئندہ برس فروری میں ہونے والی لیگ کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

مزید خبریں :