Time 03 اکتوبر ، 2019
کھیل

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی ہوگئے

مارک کولز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کے درمیان تعلقات مثالی نہیں رہے تھے، ذرائع— فوٹو : پی سی بی

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے نجی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا، وہ آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ واپس جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارک کولز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کے درمیان تعلقات مثالی نہیں رہے تھے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے بیٹنگ کوچ ‏اقبال امام کو ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

مارک کولز نے نجی مصروفیات کے باعث عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا، مارک کولز کا معاہدہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2020 تک تھا۔

مارک کولز نے 2017 میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، مارک کولز کا کہنا تھا کہ پاکستان ‏ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا لطف آیا تاہم اس وقت میرے اہلخانہ کو میری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل سوچ بچار کے بعد پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ مارک کولز کے دور میں ویمن ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی۔

مزید خبریں :