16 اگست ، 2012
ٹاؤنزویل، آسٹریلیا…انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ سی کے آخری میچ میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاپوانیوگنی کو 107 رنز سے ہرادیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.1 اوورز میں 204 رنز بنائے، وجے زول 72 اور پرشانت چوپڑا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاپوانیوگنی کے سوپر نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاپوانیوگنی کی ٹیم 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 32 ویں اوور میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ روی کانت سنگھ نے 21 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ روی کانت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گروپ سی میں ویسٹ انڈیز 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ بھارت 4 پوائنٹس حاصل کرکے دوسرے نمبر پرہے۔