16 اگست ، 2012
ٹاؤنزویل، آسٹریلیا…انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ سی کے ایک میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے 149 رنز کا ہدف 36 ویں اوور کی پہلی گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ براتھویٹ نے ناقابل شکست 70 رنز بنائے۔ براتھویٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز گروپ سی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔