16 اگست ، 2012
ٹاؤنزویل، آسٹریلیا…انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ اے کے آخری میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 126 رنز سے ہرادیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے، جس میں بین فوکس کے شاندار 92 رنز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈوکیٹ 55 اور ڈیویس 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ وشوا کرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیپال کی ٹیم 46 اوورز میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نیپال کے 4 کھلاڑی کوئی رن اسکور نہ کرسکے۔اوپنر کھاکوریل نے 55 رنزبنائے۔ بین فوکس کو میں آف دی میچ قرار دیا گیا۔ گروپ اے میں آسٹریلیا 6 پوائنٹس ٹاپ پر ہے جبکہ انگلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔