کیا ’واٹس ایپ‘ اب گوگل پلے اسٹور پر دستیاب نہیں؟

فوٹو: بشکریہ ٹائمز.com

چند روز قبل کچھ صارفین کی جانب سے شکایات کی گئیں کہ پیغامات کی معروف ایپ واٹس ایپ گوگل پلے اسٹور سے غائب ہوگئی ہے جو کہ ایک عجیب سی بات تھی۔

صارفین کی جانب سے درج کی گئیں شکایات کے مطابق واٹس ایپ میسنجر ایپ اب گوگل پلے اسٹور کے سرچ آپشن پر موجود نہیں۔

واٹس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹانے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی جب کہ واٹس ایپ بزنس بدستور گوگل پلے اسٹور پر ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دسیتاب رہا۔

ان شکایات کے موصول ہونے کے بعد یہی بات سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ کچھ وقت کے لیے گوگل پلے سے غائب ضرور ہوئی لیکن اب اگر اسے پلے اسٹور پر سرچ کیا جائے تو وہ وہاں دستیاب ہے۔ 

یاد رہے کہ واٹس ایپ، فیس بک کی ملکیت ہے اور دنیا بھر میں اس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے۔

مزید خبریں :