16 اگست ، 2012
واشنگٹن…امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں منہاس بیس کے دہشت گرد حملے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ کامرہ ایئر بیس میں ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے تر جمان کے مطابق پاکستان کیساتھ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اقدامات تیز کرنیکی کوششیں کررہے ہیں۔پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔جوہری ہتھیاروں کا تحفظ پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔پاکستان کامرہ ایئر بیس پر جوہری سامان کی موجودگی کی تردید کرچکا،خطے میں امن کیلئے پاکستان،افغانستان ،نیٹو کاتعاون اہم ہے۔