16 اگست ، 2012
گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں بجلی چوری کی شکایات کرنے پر بااثر افراد کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کا شکار ہونے والا گیپکو کا لائن مین اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ کینٹ ڈویژن گوجرانوالہ کے لائن مین سعید کو بدترین تشدد کے بعد گزشتہ شب نامعلوم افراد اسے زخمی حالت میں راھوالی گراوٴنڈ میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے،جسے پولیس نے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا تھا،مرنے سے قبل سعید نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اسے سابق ٹاون ناظم راوٴاکرام کے سالے راوٴکاشف نے فون کر کے ڈیرے پر بلایا،جہاں اس پر ڈنڈوں سے شدید تشدد کیا گیا اور اسے زبردستی زہریلی شراب بھی پلادی گئی،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔