پاکستان
16 اگست ، 2012

خیبر ایجنسی: سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد

خیبر ایجنسی… خیبر ایجنسی کے لنڈی کوتل بازار میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن بڑی مقدار میں بھاری ہتھیار برآمد کر کے ایک مبینہ شدت پسند کو گرفتار کیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے لنڈی کوتل بازار میں سیکورٹی فورسز اور خاصہ دار فورس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران ایک دکان پر چھاپہ مارا جس سے بھاری مقدار مین بھاری ہتھیار برآمد کر کے ایک مبینہ شدت پسند کو گرفتار کر لیا ہے۔ جنہیں لنڈی کوتل ایس سی چھاونی منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :