پاکستان
16 اگست ، 2012

ڈاوٴ یونیورسٹی کی خدمات گراں قدر ہیں،گورنر سندھ

کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ ڈاوٴ یونیورسٹی طبی تعلیم، مریضوں کے علاج ، معالجے کے حوالے سے شہر میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب تحقیقی میدان میں ڈاوٴ یونیورسٹی سرفہرست نظر آئے گی۔ انہوں نے یہ بات گورنر ہاوٴس کراچی میں، ڈاوٴ لائف سائنسسزانسٹی ٹیوٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہی۔اس موقع پر ڈاوٴ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید نے بتایا کہ یونیورسٹی کے تحت پاکستان میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین تیار کرلی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں انسٹی ٹیوٹ کے پلیٹ فارم سے اینٹی ٹئنس، اینٹی ریسز، اینٹی باڈیز اور اینٹی ڈائریاویکسین بھی تیار کرنے کے منصوبے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ 250 ملین کا پروجیکٹ 18 ماہ میں مکمل ہوگا۔گورنر سندھ نے کہا کہ لائف سائنسز انسی ٹیوٹ کا قیام خوش آئند ہے اس سے نہ صرف سانپ کے کاٹے بلکہ دیگر امراض کی ویکسین کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔

مزید خبریں :