17 اگست ، 2012
پشاور…گورنرخیبر پختون خوا کی جانب سے تمام پارٹیوں کے اعزازمیں دیئے جانے والے افطار پارٹی میں مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی۔ گورنر ہاوس پشاور میں گورنر خیبر پختون خوا کی جانب سے دیئے جانے والی افطار پارٹی میں مختلف پارٹیوں کے نمائندوں سے شرکت کی جس میں تحریک انصاف ، جمعیت علماء اسلام ف، جمعیت علماء اسلام س پاکستان پیپلز پارٹی ، اور اے این پی کے پارٹی نمائندوں نے شرکت کی جب کہ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی نے بھی شرکت کی۔ افطار پارٹی میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان مسلم لیگ ق کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی۔