17 اگست ، 2012
کراچی…سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیپلز امن کمیٹی کے رہ نماوٴں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی۔سماجی کارکن اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سٹی الائنس اور پیپلز امن کمیٹی کے راہنما عزیر جان بلوچ سمیت دیگر افراد کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے جس کا اسے اختیار حاصل نہیں ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دینا اور سر کی قیمت مقرر کرنا عدالت کا اختیار ہے۔سندھ حکومت کا اقدام غیرقانونی ہے اسے معطل کیا جائے۔