17 اگست ، 2012
سیالکوٹ… بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کے نتیجے میں چھ شہری شدید زخمی ہوگئے۔ عسکری حکام کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ سیالکوٹ سے دس کلو میٹر دور چپڑیال سیکٹر کے گاوٴں سرخ پور میں کی۔بھارتی فائرنگ کا یہ واقعہ رات آٹھ بجے پیش آیا۔بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت چھ شہری شدید زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ سیالکوٹ داخل کرا دیا گیا ہے۔