Time 20 اکتوبر ، 2019
پاکستان

’مولانا کے مطالبات سنیں گے‘

فائل فوٹو—

کراچی: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے  مطالبات سنیں گے۔

 ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مولانا کی آزادی مارچ سے متعلق  وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نےکہا کہ حکومت کوکوئی گھبراہٹ نہیں،اسلام آباد پُرسکون ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا کے مطالبات سنیں گے اور جائز چیزوں پر غور کیا جائے گا،  پرامن دھرنا یا احتجاج کرنے والوں کو ہر سہولت فراہم کریں گے لیکن خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گذشتہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 27 اکتوبر سے آزادی مارچ شروع کرنے اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کررکھا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو روکنے کا ٹاسک وزیراعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو مولانا سے مذاکرات کرے گی۔

خطاب کے دوران وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے جن علمائے کرام کو بلایا وہ آئے تھے جب کہ مفتی تقی عثمانی اور حنیف جالندھری مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے۔


مزید خبریں :