20 اکتوبر ، 2019
وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع کے خاتمے کیلئے مڈل مین کا کردار ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف وزارتوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے منڈیوں تک سامان کی ترسیل کے لیے مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پچھلے سال گندم کا ذخیرہ نہیں کیا جس سے کراچی اور حیدرآباد میں آٹا منہگا ہوا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کر چکے ہیں۔