خود اعتمادی کیسے بڑھائیں؟

فوٹو:فائل

اعتماد لاطینی لفظ ہے جس کا مطلب ایمان یا یقین ہے، خود اعتمادی ہر چیز کی بنیاد ہے، ہمارے اندر بے شمار خصوصیات ہوں لیکن اگر ہم اپنے اندر خود اعتمادی پیدا نہیں کر سکتے تو ان تمام خصوصیات کا کیا فائدہ؟

چیزوں کا چناؤ ہماری زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق انسان میں اپنے جذبات اور نظریات کو قابو کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے اندر ذاتی طور پر خود اعتمادی بھی پیدا کر سکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جب انسان میں خود اعتمادی آتی ہے تو اس کے اندر خود کو آگے بڑھانے کی صلاحیت بھی آ جاتی ہے اور  زندگی کی ہر مشکل کا ڈٹ کر سامنا بھی کرتا ہے۔

اپنے اندر خود اعتمادی کو بڑھانا چاہتے ہیں تو یہ ضرور پڑھیں۔

صلاحیتوں کو بہتر کرنے پر بھروسہ

انسان کی سوچ ہمیشہ لچکدار ہونی چاہیے، اگر آپ اپنی سوچ کو محدود کر لیں گے اور بس یہی سوچیں گے کہ آپ اس کام کو بہتر نہیں کر سکتے یا آپ کی خود اعتمادی سے آپ کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تو اس طرح کی سوچ کے ساتھ آپ کبھی بھی اپنے اندر خود اعتمادی پیدا نہیں کر سکیں گے۔

اس کے برعکس اگر ہم ایک ایسی سوچ کے بارے میں بات کریں جو لچکدار ہو تو ایسی سوچ کا حامل انسان مشکلات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور  مشکل حالات کا سامنا کرنے کو اپنی نشونما سمجھتا ہے۔

ناکامی کو سمجھنے کی کوشش

اگر آپ چاہتے  ہیں کہ آپ میں بھی خود اعتمادی آجائے تو سب سے پہلے ناکامی کو سمجھنے کی کوشش کیجیے۔ رائٹ برادرز جہاز اڑانے میں کامیاب ہونے سے قبل متعدد بار ناکام ہوئے تھے۔

بجائے اس کے کہ آپ اپنی ناکامی سے مایوس ہوں، آپ کو اس ناکامی کی وجہ تلاش کر کے اسے بہتر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اپنے آپ کو کسی دوسرے کی جگہ پر رکھ کر کبھی نا سوچیں

کسی دوسرے کی کامیابی یا ناکامی سے کبھی بھی اپنا موازنہ نا کیجیے بلکہ دوسروں کی کامیابی کو سراہ کر آپ کے پاس جو کچھ ہے اس سے کامیابی کے راستے تلاش کیجیے۔

آپ اس دنیا میں کسی سے موازنہ کرنے نہیں آئے، نا آپ کسی سے کم تر ہیں اور نا ہی آپ کسی سے برتر ہیں تو اس بات کو ہمیشہ اپنے دماغ میں رکھیں۔

مثبت سوچ

اگر آپ اپنے آپ کو پُر اعتماد دیکھنا چاہتے ہیں تو منفی سوچ سے دور رہیے، ہمیشہ یہ سوچیں کے آپ سب کچھ کر سکتے ہیں، آپ میں تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں، ایسا کرنے سے آپ خود اعتمادی کو بڑھا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :