کاروبار
Time 23 اکتوبر ، 2019

نیپرا نے بجلی ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا— فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ صارفین سے نومبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

اس قبل بھی نیپرا جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی کر چکا ہے۔

نیپرا کو ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے زریعے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کیلئے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست بھی نیپرا کو موصول ہو چکی ہے جس کی نیپرا 30 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔

مزید خبریں :