17 اگست ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…اگر آپ انتہائی بہادر ہیں اور آپ کو ہارر فلموں میں خوفناک مناظر دیکھ کر ڈر نہیں لگتا تو اس انوکھی کرسی پر بیٹھنے کیلئے تیار ہو جائیے جس کے بعد آپ کو فلمیں خوفناک ہی نہیں بلکہ مزید ڈراؤنی لگیں گی۔Chilly Chairنامی اس کرسی کو ایک جاپانی نوجوان نے تیار کیا ہے جس پر بیٹھ کر فلم دیکھنے کے بعد آپ کے جسم میں خوف کی ایسی لہریں دوڑیں گی کہ آپ خود بخودبے انتہاڈر محسوس کرنے لگیں گے ۔رونگٹے کھڑے کر دینے کی صلاحیت رکھنے والی اس کرسی کے دونوں ہینڈلز میں ایسی الیکٹرانک پلیٹس نصب ہیں جن پر بازو رکھ کر بیٹھنے کے بعد آپ اپنے جسم میں سنسنی خیز خوف کی لہریں دوڑتی ہوئی محسوس کریں گے۔