28 اکتوبر ، 2019
لاہور میں اورنج لائن ٹرین کا آزمائشی سفر چند روز میں دوسری بار ملتوی کر دیا گیا۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے 22 اکتوبر کو اورنج لائن ٹرین کا آزمائشی سفر شروع کرنا تھا جو کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے نہ ہو سکا تھا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے 22 اکتوبر کو اورنج لائن کا آزمائشی سفر ملتوی کرکے 28 اکتوبر کو رکھا تھا جسے ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اورنج لائن کے آزمائشی سفر میں تاخیر کی وجہ نامکمل ٹریک قرار دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا آزمائشی سفر اب 10 سے 15 نومبر کو شروع ہو گا۔