پاکستان
17 اگست ، 2012

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ … کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ وہاں موجود 4دیگر افراد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ واقعے کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :