17 اگست ، 2012
پشاور … گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ ملک وقوم کیلئے گھر چھوڑنے والے آئی ڈی پیز کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا نے آئی ڈی پیز سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آئی ڈی پیز نے ملک و قوم کی سلامتی اور بقا ء کیلئے اپنے گھر بار چھوڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ڈی پیز کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی تمام ممکنہ کو ششیں کررہی ہے۔ بیرسڑمسعود کوثر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ جاری کریں۔