پاکستان
17 اگست ، 2012

زرداری ٹولے کے باعث عوام میں نفرت کا لاوا ابل رہاہے، شہباز شریف

زرداری ٹولے کے باعث عوام میں نفرت کا لاوا ابل رہاہے، شہباز شریف

لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرداری ٹولے کی عوامی مسائل سے مجرمانہ چشم پوشی کے باعث عوام میں نفرت کا لاوا ابل رہا ہے۔ لاہور میں مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث لوکھوں مزدور بے روز گار ہو چکے ہیں غریب کیلئے روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو چکا ہے، نام نہاد مفاہمت کے نام پر سیاست کرنے والے آج جمہوریت کیلئے بدترین دماغ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں، عدلیہ، جرنیلوں اور اشرافیہ نے 65 برسوں کے دوران اپنی قومی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام کو زرداری نظام میں بدل کر رکھ دیا گیا، عوام کو جمہوری نظام کے ثمرات سے محروم رکھ کر صرف اور صرف اپنی تجوریاں بھری جا رہی ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے، وطن عزیز کو درپشی مسائل، چیلنجز اور خطرات کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مار اور غلط پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔

مزید خبریں :