کاروبار
17 اگست ، 2012

ٹیکس ہدف: ایف بی آر خامیاں دور کرے، وزیر اعظم

ٹیکس ہدف: ایف بی آر خامیاں دور کرے، وزیر اعظم

اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ بجٹ میں رکھے گئے ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے حصول کویقینی بنایاجائے اور اس کیلئے ایف بی آر ریونیو کی وصولیوں میں کامیابی کیلئے نظام میں موجود خامیوں کودور کیاجائے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم نے وزیراعظم ہاوٴس میں ملاقات کی جس میں چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم کو ٹیکس وصولیوں کے نظام اور ٹیکس گزاروں کو سہولیات کی فراہمی کے نظام پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایاکہ ایف بی آر موجودہ ٹیکس گزاروں پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس بیس کو بڑھانے کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹ میں کمی کے ذریعے عام ٹیکس گزار کو فائدہ پہنچانے حکمت عملی پر کام کیا جارہا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم کو آگاہ کیاکہ ایف بی آر نئی اصلاحات متعارف کرارہا ہے جو صارف دوست اور ریونیو میں اضافہ کریں گی۔ وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کی اصلاحاتی منصوبہ وزارت خزانہ سے مشاورت سے تیار کیا جائے۔

مزید خبریں :