18 اگست ، 2012
کینبرا … انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا جبکہ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ ایک جانب آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کیلئے لارڈز میں انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ جاری ہے تو دوسری جانب ان ہی ممالک کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ایک اور مقابلہ شروع ہونے والا ہے۔ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی انڈر19 ٹیموں کے درمیان 20ون ڈے میچز ہوچکے ہیں جنوبی افریقا 12 اور انگلینڈ 6 میں فاتح رہا، 2 میچز بے نتیجہ ثابت ہوئے۔ دوسرا کوارٹر فائنل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، بنگلادیش کی ٹیم راوٴنڈ میچز میں سری لنکا کو شکست دیکر اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرچکی ہے۔