Time 24 نومبر ، 2019
پاکستان

ٹھٹھہ کی تاریخی مسجدکی بجلی کئی روز سے منقطع، وضو کا پانی نایاب

فوٹو: فائل 

ٹھٹھہ کی  تاریخی مسجد شاہ جہاں  کی بجلی 4 دن سے منقطع ہے۔

تاریخی مسجد شاہ جہاں کے پیش امام کا کہنا ہے کہ بجلی منقطع ہونے سے وضو کے لیے پانی نایاب ہو چکا ہے۔

مسجد کے پیش امام نے انتظامیہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی مسجد  محکمہ آرکیالوجی اور ثقافت کے زیر انتظام ہے لیکن اس کے باوجود مسجد کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔

ایس ڈی او حیسکو کے مطابق شاہ جہاں مسجد پر 8 لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں، کئی بار کی یقین دہانی کرانے کے باوجود ادائیگی نہیں کی گئی جس پر بجلی منقطع کی گئی۔

مزید خبریں :