19 اگست ، 2012
سنسناٹی…سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور سربیا کے نواک جوکووچ سنسناٹی اوپن کے فائنل میں آج مدمقابل ہونگے ۔امریکی شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں راجر فیڈرر نے ہم وطن اسٹینلی ساس واورینکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، عالمی نمبر ایک کی جیت کا اسکور سات چھ اور چھ تین رہا، فائنل میں انکا مقابلہ عالمی نمبر دو نواک جوکووچ سے ہوگا جنہوں نے ارجنٹینا کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو کو چھ تین اور چھ دو سے شکست دی۔