14 جنوری ، 2012
واشنگٹن…امریکی محکمہ انصاف نے ایک سائنسدان کو کیمیائی راز فروخت کرنے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنادی۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے ڈاوٴ کیمیکل کمپنی کے ایک سابق چینی سائنسدان ڈیوڈ لیو کو چینی کمپنیوں کو کیمیائی راز فروخت کرنے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنادی ۔ قید کے ساتھ سائنسدان کو 25000 امریکی ڈالر جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ ڈیوڈ لیو نے 1965 میں ڈاوٴ کیمیکل میں ریسرچر کی حیثیت سے کام شروع کیا تھا اور 1992 میں وہ ریٹائر ہوگیا تھا۔ چینی سائنسدان کو امریکی ریاست لوزیانہ کی ڈسٹرکٹ نے سزا سنائی۔