26 نومبر ، 2019
پاکستانی بولر انور علی پاکستان سپر لیگ میں اچھا پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپسی کے خواہاں ہیں۔
کراچی میں سندھ کی جانب سے سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں لینے کے بعد انور علی نے کہا کہ سرجری کے بعد اب وہ مکمل فٹنس حاصل کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور ردھم بھی بحال ہوگیا ہے، یہاں سے جو فارم لگی ہے، اس کو پی ایس ایل میں برقرار رکھتے ہوئے وہاں اچھا پرفارم کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنا ہدف ہے۔
انور علی نےاس بات سے اتفاق کیا کہ فرسٹ کلاس کی کارکردگی کی بجائے پی ایس ایل کی کارکردگی کو زیادہ اہمیت مل جاتی ہے کیوں کہ ہر کوئی اس لیگ پر فوکس کرتا ہے، فرسٹ کلاس میچز میں زیادہ تر میچز براڈ کاسٹ بھی نہیں ہوتے جس کی وجہ سے پرفارمنس نظر انداز ہوجاتی ہے۔
فرسٹ کلاس میچ میں پانچ وکٹیں لینے کے بعد انور علی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ بیٹنگ میں بھی اچھا پرفارم کریں اور ایک سنچری اسکور کریں۔