Time 01 دسمبر ، 2019
پاکستان

سندھی ثقافت کے دن پر رنگا رنگ تقریبات

کراچی: سندھی ثقافت کے دن پر صوبے بھر میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔ 

سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، سکھر اور نواب شاہ میں سندھی ٹوپی اور اجرک کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ 

کراچی پریس کلب کے باہر خواتین رقص کرتے ہوئے — فوٹو: آئی این پی 

صوبائی دارالحکومت کراچی میں پریس کلب کے سامنے سندھ کلچر ڈے منایا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے ہوئے تھے۔ 

خواتین نے بھی سندھی اجرک پہنی — فوٹو: پی پی آئی

اس موقع پر خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔  

صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سندھی ثقافت کے دن کے حوالے سے تقاریب منعقد کی گئیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عوام کو یوم ثقافت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے جس نے ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔

مزید خبریں :