Time 07 دسمبر ، 2019
پاکستان

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی پاکستان کی جوہری سلامتی کے اقدامات کی تعریف

عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے وفد  نے پاکستان کا 3 روزہ  سرکاری دورہ کیا اور پاکستان کی جانب سے  تنظیم کی سفارشات کے مطابق کیے جانے والے جوہری سلامتی کے اقدامات کی تعریف کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق آئی اے ای اے کےنیوکلیئر سیکیورٹی ڈویژن کے سربراہ راجا عبدالعزیز عدنان کی قیادت میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے وفد نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔

 وفد نے پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ظہیر ایوب بیگ اور پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم سے بھی ملاقات کی۔

 وفد نے پاکستان کی جانب سے آئی اے ای اے کی سفارشات کے مطابق کیے جانے والے جوہری سلامتی کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان جوہری سلامتی کو فروغ دینے کی آئی اے ای اے کی کوششوں میں حصہ لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ  دورہ آئی اے ای اے اور پاکستان نیوکلیئر سیکیورٹی تعاون پروگرام کا حصہ تھا ۔

مزید خبریں :