21 اگست ، 2012
کراچی…بھارتی گروپ گودریج رواں سال کے آخر تک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، کمپنی اعلامئے کے مطابق بھارت کی کنزیومر پراڈکٹس بنانے والی بڑی کمپنی گودریج رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔ ادارے کے منتظمین کے مطابق ایک سو پندرہ سال پرانے گروپ کا مجموعی کاروباری حجم 3 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے اور اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کیلئے اب یہ گروپ پاکستان اور دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔ کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن کی آشا کے تحت دوستی کا رشتہ اچھا اقدام ہے۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کاچھٹا بڑا ملک ہے اور یہ کنزیومر پراڈکٹس یا اشیاء صرف کے حوالے سے بڑی مارکیٹ ہے، جہاں سرمایہ کاری سے ادارے کو فائدہ ہوگا۔