Time 23 دسمبر ، 2019
کھیل

تصاویر — کراچی ٹیسٹ کے اختتام پر پاکستان ٹیم سری لنکن ڈریسنگ روم پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کراچی ٹیسٹ کے اختتام پر سری لنکن ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم 10 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیسٹ ٹیم ہے جس کے بعد ملک کے ویران میدانوں میں کرکٹ کی مکمل بحالی ہوئی۔

 دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز پاکستان نے ایک ۔ صفر سے جیتی تاہم میچ کے اختتام پر پاکستانی کرکٹرز نے سری لنکن ڈریسنگ روم کا رخ کیا اور سری لنکن کرکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر سری لنکن کرکٹرز سے ملاقات کی اور خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ 

پاکستان ٹیم نے سری لنکن پلیئرز کو اگلی سیریز کیلئے آل دا بیسٹ بھی کہا۔ 

ذرائع کے مطابق اس موقع پر سری لنکن کرکٹرز نے بھی شاندار سیریز پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی اور بھرپور مہمان نوازی پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

پاکستان کے کھلاڑیوں نے اس موقع پر اپنے سابق کوچ مکی آرتھر سے بھی ملاقات کی۔


مزید خبریں :