22 اگست ، 2012
بغداد…جہاں دنیا بھر میں رمضان خوب جوش و خروش سے منایا گیا وہیں عراق میں ماہ رمضان رحمت کے بجائے خونی مہینہ ثابت ہوا۔عراق میں عید پھیکی رہی۔اس کی وجہ عراق میں ہونے والے دہشتگری کے متعدد واقعات ہیں۔ماہ رمضان میں دہشتگردی کے مختلف واقعات میں 409 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا،جبکہ 975سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ماہ رمضان کے پہلے روزے کو ہی عراق کے 13شہروں میں 30 حملے ہوئے۔ 2012 میں سب سے زیادہ دہشتگردی کے واقعات رمضان میں ہی ہوئے۔