Time 06 جنوری ، 2020
پاکستان

چیک کی فروخت، وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کرنیوالے ڈاکو کیسے پکڑے گئے؟

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے ملزم اپنی بے وقوفی کی وجہ سے پکڑے گئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں رہائش پذیر وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے  ملزم چیک کی وجہ سے پکڑے گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا  کہ ملزم 30 لاکھ روپے کا چیک کم پیسوں میں فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے، چیک کم قیمت میں فروخت کرنے کی بات انسویسٹی گیشن پولیس تک پہنچی جس پر مصطفیٰ آباد پولیس کے انویسٹی گیشن انچارج نے ڈاکوؤں کو میٹنگ کےلیے بلایا جہاں ڈاکو میٹنگ کےلیے آئے تو انہیں دھرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں ڈاکو علاقہ تھانہ مصطفیٰ آباد کے رہائشی ہیں، ان کے قبضے سے طلائی چوڑیاں اورپستول بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے بھانجے کے گھر میں ڈکیتی کی واردات 4 جنوری کو ہوئی تھی۔

مزید خبریں :