23 اگست ، 2012
ہنگو…ہنگو کے علاقے کوٹلی میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکارجاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ہیں،جیو نیوز کے مطابق علاقہ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی ہے،زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچا دیا گیاہے۔ علاقہ ڈی پی او کے مطابق پولیس موبائل صبح 9.30کے قریب معمول کے گشت پر تھی کہ ان پر اچانک نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔جائے وقوعہ کیونکہ ہنگو سے فاصلے پر ہے لہذا ابھی زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جارہا ہے،اسی سبب زخمی اہلکاروں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے،تاہم پولیس نے واقع کی جگہ کو گھیر کر دہشت گردوں کا تعاقت شروع کردیا ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں۔