23 اگست ، 2012
کراچی…دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن بند ہوگئے جس کے نتیجے میں کراچی کو ساڑھے 5کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔چیف انجینئر واٹر بورڈ کے مطابق آج صبح سے بجلی کی فراہمی میں کمی کے باعث 22 پمپنگ اسٹیشن بند ہوگئے جس سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہے۔ واٹر بورڈ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ سینٹرل، شرقی اور ساؤتھ کے علاقے کورنگی ، لانڈھی ، شاہ فیصل ، گلستان جوہر،محمود آباد ، نارتھ ناظم آبادشامل ہیں۔