09 جنوری ، 2020
عارف والا کے کھیت میں لاکھوں روپے کے نوٹوں کے کروڑوں ٹکڑوں نے ہلچل مچادی۔
بڑی تعداد میں نوٹوں کے ٹکڑے کہاں سے آئے؟ کون انہیں پھینک گیا؟ اس حوالے سے ابھی تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔
نوٹوں کی بارش اور چھپر پھاڑ کر دینے کے محاورے تو سننے میں آتے ہیں لیکن عارف والا کے گاؤں 68 ای بی ڈوگراں میں واقعی 500، ایک ہزار، 5 ہزار کے نوٹوں کی بارش ہوئی مگر ںوٹ سالم نہیں بلکہ نوٹوں کے ٹکڑے تھے۔
خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، دور دراز سے لوگ دیکھنے آ گئے، کرنسی نوٹوں کو کسی نے پرُزے پرزے کیا، یا کسی چوہے کی کارستانی ہے! آیا کسی نے اتنی بڑی رقم گھر میں یا کہیں اور دبا رکھی تھی ،ایسے ہی متعدد سوالات ہیں جن کا فی الحال کوئی جواب نہیں مل پارہا۔
کرنسی نوٹوں کے ٹکرے دیکھ کرحیرت میں ڈوبے لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے کچھ ٹکرے قبضے میں لے کر رپورٹ درج کر لی۔
ایس ایچ اوتھانہ صدر شہزاد گل نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ کرنسی نوٹ چوہوں نے کترے ہیں تاہم یہ پتہ نہیں چل رہا کہ یہ نوٹ کس کی ملکیت تھے۔