دنیا
23 اگست ، 2012

روس کے49 فیصد شہریوں کو قومی ترانہ یاد نہیں،سروے

ماسکو…روس کے49 فیصد شہریوں کو قومی ترانہ یاد نہیں ۔ روس میں کئے جانے والے ایک سروے پول کے مطابق روس میں قومی ترانے کی محض پہلی لائنیں جاننے والوں کی تعداد 49 فیصد ہے جبکہ 2009ء میں اسی طرح کے ایک سروے میں یہ تعداد 39فیصد تھی۔ تازہ سروے جو کہ روس کے 46 خطوں میں کیا گیا میں68 فیصد نے قومی پرچم کے رنگوں کی درست نشاندہی کی جبکہ 32فیصد کو قومی ترانہ سرے سے آتا ہی نہیں یا وہ بھول چکے ہیں ۔ ان 32 فیصد افراد میں 44 فیصد تعداد معمر روسی شہریوں کی ہے ۔

مزید خبریں :