انٹرٹینمنٹ
23 اگست ، 2012

رشی کپور اپنی اگلی فلم ''اورنگزیب'' میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے

 رشی کپور اپنی اگلی فلم ''اورنگزیب'' میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے

ممبئی…بھارتی اداکار رشی کپور اپنی اگلی فلم ''اورنگ زیب'' میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔2012 کی بلاک بسٹر فلم" اگنی پت" میں پہلی بار ولن کے روپ میں جلوہ گر ہونے والے رشی کپور کو روٴف لالہ کے رول میں اس قدر پسند کیا گیا کہ اب وہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم اورنگ زیب میں بھی منفی رول میں کاسٹ کر لیئے گئے ہیں۔ خبروں کے مطابق یہ فلم 1978 کی بالی ووڈ ہٹ تریشول کی ریمیک ہے۔فلم میں ان کے ساتھ جیکی شروف اور امرتا سنگھ میں نظر آئیں گے جبکہ بالی ووڈ نیو کمر ارجن کپور کا اس میں ڈبل رول ہو گا۔ اورنگزیب کی ریلیز آئندہ سال متوقع ہے۔

مزید خبریں :