23 اگست ، 2012
اسلام آباد…پاکستان نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملوں پر امریکا سے شدید احتجاج کیا ہے ۔ڈرون حملوں پر احتجاج سینئرامریکی سفارتکارکو دفترخارجہ طلب کر کے کیا گیا ۔تر جمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفارتکارکواحتجاجی مراسلہ حوالے کیاگیا جس میں لکھا گیا ہے کہ ڈرون حملے غیرقانونی اورعالمی قوانین کی خلاف وزری ہیں ۔