پاکستان
23 اگست ، 2012

ملتان:چھٹی مانگنے پر ٹوکہ سے ملازم کا کان کاٹ دیا

ملتان:چھٹی مانگنے پر ٹوکہ سے ملازم کا کان کاٹ دیا

ملتان…ملتان کے علاقہ گل گشت میں چھٹی مانگنے پر ہوٹل کے مینجر نے ٹوکہ کے وار کر کے ملازم کا کان کاٹ دیا۔پولیس کے مطابق جلال مسجد چوک کے قریب ایک ہوٹل پر کام کرنے والے ملازم رضوان نے ہوٹل کے مینجر شیر خان سے اپنے آبائی علاقہ ٹبہ سلطان پور جانے کے لئے چھٹی مانگی تو ہوٹل مینجر نے چھٹی دینے سے انکار کیا تو ملازم رضوان نے چھٹی کا اصرار کیا جس پر مینجر نے گوشت بنانے والے ٹوکہ کا وار کر کے رضوان کا کان کاٹ دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔رضوان کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا جبکہ تھانہ گلگشت نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک مرزا سلیم کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :