مہوش حیات کے نام کو خطرہ؟

مہوش حیات/انسٹاگرام

مہوش حیات کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوچکی ہے۔ پہلے ماہرہ خان نے ان کے کیمپ یعنی نبیل قریشی کی فلم چھینی اب ہمایوں سعید کی ” لندن نہیں جاؤں گا‘‘ میں کبریٰ خان کا نام غالباً ان کے نام سے اوپر آئے گا ۔ 

کہنے والے تو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ مہوش کا نام ہی نہیں کردار بھی کبریٰ خان سے تھوڑا سے کم ضرور ہو گا۔ اب جو ہوگا وہ تو سب کے سامنے آجائے گا لیکن اس وقت کی صورتحال اور اندازے بتانے بھی تو ضروری ہیں۔

اب کچھ تو لوگ کہیں گے لوگوں کا کام ہے کہنا، بالکل ایسے ہی جیسے مہوش حیات اپنے ٹوئٹر پر آسکرز سے لے کر بالی وڈ تک ہر جگہ نشانے آزماتی ہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ِاس وقت کا ”وقت“ کبری خان کے ساتھ کیوں ہے ۔

پہلی وجہ ”نامعلوم افراد “

کبری خان اور مہوش حیات دونوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا 6 سال پہلے ”نامعلوم افراد“ سے۔  اُس فلم کے کریڈٹس میں کبری خان کا نام مہوش حیات کے نام سے اوپر تھا۔

دوسری وجہ ”ناکام فلم “

مہوش حیات کی فلم ”لوڈ ویڈنگ “ کو باکس آفس پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن کبریٰ خان کی کسی فلم نے اب تک ناکامی کا مزا نہیں چکھا۔

تیسری وجہ”جوانی پھر نہیں آنی“

مہوش حیات جوانی 1کی ہمایوں سعید کی ہیروئن تھیں لیکن وہاں ان کے ساتھ سوہائے علی ابڑو کی تکون بھی شامل تھی۔ جوانی2 میں ہمایوں سعید اور کبریٰ خان کے درمیان کوئی اور ہیروئن نہیں بلکہ ایک ولن تھا۔

چوتھی وجہ ”پاکستان کی سب سے کامیاب فلم“

2017 تک مہوش حیات کی "پنجاب نہیں جاؤنگی" پاکستان کی سب سے کامیاب فلم تھی۔ 2018 آیا اپنے ساتھ جوانی پھر نہیں آنی 2 لایا اور اس فلم کی کامیابی کے بعد کبری خان نے مہوش حیات سے پاکستان کی سب سے کامیاب فلم کی ہیروئن کا اعزاز چھین لیا۔

— فائل فوٹو

پانچویں وجہ” باکس آفس“

باکس آفس کی ”جمع ضرب اور تقسیم “ بھی مہوش حیات کے مقابلے میں کبریٰ خان کا ساتھ دیتے ہیں۔ 

کبریٰ خان کی تین فلموں کی اوسط کمائی ہے ”42کروڑ“۔ دوسری طرف مہوش حیات کی چھ فلموں کی اوسط کمائی ”30کروڑ“ سے بھی کم ہے ۔

چھٹی وجہ” آئٹم نمبر “

مہوش حیات ویسے تو اداکاری کے علاوہ آئٹم نمبرز میں بھی لوہا منوا چکی ہیں، چاہے وہ بلی ہو یا چڑیا یا پھر گینگسٹر گڑیا۔ دوسری طرف کبری خان نے سپر اسٹار میں ” دھڑک بھڑک میں اینٹری دی “ اب دونوں کے آخری آخری آئٹم سانگ کی بات کی جائے تو یو ٹیوب کی گنتی میں یہاں بھی کبریٰ خان کا دھڑک بھڑک مہوش حیات کے گینگسٹر گڑیا سے آگے نظر آتا ہے۔

کبری خان/فائل فوٹو

کبری خان کے فلمی کیریئر کو دیکھا جائے تو لگتا یہ ہے کہ ان کیلئےنام کی جگہ، کردارکی لمبائی، مکالموں کی زورآزمائی اور گانوں کی تعداد اتنی اہم نہیں جتنی مہوش حیات کیلئے ہے۔ 

ویسے بھی انڈسٹری میں ہر جمعہ نام اور کام کی نئی فہرست بناتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ”لندن نہیں جاونگا“ اس حوالے سے کیا گل کھلائے گی۔

مزید خبریں :